۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کوئٹہ میں یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد / صہیونی ظلم و بربریت کی شدید مذمت

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کوئٹہ سے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری سٹی صدر ارباب لیاقت صوبائی سیاسی مشیر محمد یونس و دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے قبلہ اوّل پر قابض و غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کوئٹہ سے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔

مقررین نے خطاب کے دوران کہا: اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ جسے امریکہ و یورپ سمیت اقوام متحدہ کی ناجائز سرپرستی حاصل ہے۔ فلسطین انبیاء علیہم السلام کی سر زمین ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل غاصب ہے۔ سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے۔ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا: فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .